Organized a ceremony regarding the Kashmir Solidarity Day 315

دارلحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا

رپورٹ: شاہین جاوید (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دارلحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان نے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی سرپرستی میں یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں پاکستان میں سفارت خانہ کے افسران پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا.
تقریب میں پاکستانی اور کشمیری قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ نرندر مودی کشمیر میں ظلم اور بربریت کی داستانیں رقم کرکے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اور جذبے کو نہیں دباسکتا۔کشمیری اسی جذبے کے ساتھ آج بھی اپنی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے زندہ ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔کشمیر کاز کے لئے پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد ہمیشہ جاری رکھے گا۔
سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کشمیریوں کے دل میں آزادی کا جذبہ قائم رہے گا ہندوستانی سامراج کشمیریوں پر اسی طرح ظلم و ستم ڈھاتی رہے گی۔ ہندوستانی ظلم بربریت کے آگے آج تک ایک بھی کشمیری نہیں جھک سکا۔ اور ناہی ڈر سکا۔ اور نا ہی کبھی ڈرے گا۔ کشمیریوں کے حوصلے آج بھی بلند ہے۔ کشمریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ ریاست پاکستان اور اسکے تمام ادارے ہر اقوام متحدہ سمیت ہر سطح پر کشمیر کے مقدمے اٹھاتے رہیں گے اور ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کرتے رہیں پاکستان کا بچہ بچہ اور پاکستانی حکومت کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا.
تقریب سے کشمیری کمیونٹی سے سردار شعیب اور سردار رزاق خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ متحد ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتا چلا آرہا ہے جس کے لیے کشمیری کمیونٹی پاکستانی حکومت اور عوام کو خراج تحیسن پیش کرتی ہے.
مقررین کا مذید کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں پر مظالم فوری طور پر بند کرے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دے اور عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے سلسلہ کو فوری بند کروانا چاہیئے کیونکہ یہ انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے.
یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، صدر پاکستان عارف علوی سمیت وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کہ دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی.



دارلحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ویڈیو رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں