جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی آگاہی سے متعلق بنک آف پنجاب نے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے تعاون سے منعقد تقریب سے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے اوورسیز کو جہاں اپنی زات کے لیے فایدہ ہو گا وہاں اس سے ملکی معاشی حالاتِ بھی بہتر ہوں گیے یہ اوورسیز زیادہ سے اکاؤنٹ اوپن کریں تقریب سے بینک افسران نے کہا کہ جنوری 2023 تک دنیا کے175 ممالک میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تعاون سے پانچ لاکھ 24 ہزار 822 اکاونٹ کھولے جا چکے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ہولڈرز رئیل اسٹیٹ ،اسٹاک مارکیٹ اور حکومت پاکستان کے جاری کردہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ایسی بہت سی پروڈکٹس کو بھی متعارف کروایا گیا ہے جو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں تقریب میں شریک شرکاء نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے فوائد کی تعریف کی اور زیادہ سے زیادہ اکاؤنٹ کھولنے کا عادی کیا۔