کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
میپ “MAP” میڈیکل اینڈ ڈائیلائسیز سینٹر نیو کراچی میں ہر ہفتے بدھ کے روز لگنے والے فری شوگر کیمپ میں کراچی کے معروف کنسلٹنٹ فزیشن اور امراض شوگر ماہر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی صاحب شوگر کے مریضوں کو آگاہی لیکچر دے رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعیم نے مریضوں سے کہا کہ ایسے تمام مریض جو کسی سیریس کمپلیکیشن میں مبتلا نہیں ہیں اور روزانہ کی ادویات سے انکی شوگر بھی کنٹرول ہے وہ اپنے معالج سے مشورہ کرنے کے بعد رمضان المبارک میں باآسانی روزے رکھ سکتے ہیں انہیں نے یہ بھی بتایا کہ عموماً شوگر کے تقریباً 80 فیصد مریض رمضان کے مہینے میں 15 سے 20 روزے ضرور رکھتے ہیں اور انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا مگر دوران روزہ اگر کسی کو پسینے اور چکر کی کیفیت ہو تو اسے فوراً شوگر چیک کرنا چاہیے اور اگر کسی مریض کی شوگر 70 ملی گرام سے کم اور 300 ملی گرام سے زیادہ ہو تو اسے فوراً روزہ افطار کرلینا چاہیے نیز دوران روزہ شوگر چیک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے روزے کے دوران پانی کی کمی سے بچنے کے لیے دھوپ اور بلا ضرورت باہر جانے سے بھی پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے مریضوں سے خوراک احتیاط سے استعمال کرنے اور تلی ہوئی اور میٹھے فروٹس وغیرہ کے استعمال میں بھی احتیاط سے کام لینے پر زور دیا کلینک میں انے والے تمام مریضوں کا جہاں مفت معائنہ کیا جاتا ہے وہاں انکی شوگر ۔بلڈ پریشر۔ کولیسٹرول۔ بی ایم ڈی۔ یورک ایسڈ اور “نیوروپیتھی” کے ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں آخر میں ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی صاحب نے تمام آنے والے مریضوں میں شوگر سے متعلق آگاہی کے لئے “فری لٹریچر” بھی تقسیم کیا، تمام مریضوں کی طرف سے شکریہ میپ “MAP” میڈیکل سینٹر کراچی ۔
190