اپوزیشن کا بلدیاتی قانون پر دھرنا، سندھ حکومت کا سخت ردعمل بھی بھی سامنے آگیا 259

اپوزیشن کا بلدیاتی قانون پر دھرنا، سندھ حکومت کا سخت ردعمل بھی بھی سامنے آگیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی قانون کے نام پر لسانیت کو ہوا دی جارہی ہے.
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوامی لانگ مارچ سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ میں لسانی سیاست کو ہوا دی جارہی ہے۔ہبلدیاتی قانون تو بہانہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف بغض اور تعصب کا مظاہرہ کرنے سے سیاسی بونوں کے قد میں اضافہ نہیں ہوگا، کراچی بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہے، اگلے عام انتخابات میں سندھ کے سیاسی یتیم فارغ ہوجائیں گے، مردم شماری سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی میں بھرپور کیس لڑا اور سرخرو ہوئے.
انکا کہناتھا کہ عوام پہلے ہی پی ٹی آئی حکومت کی مہنگائی سے پریشان ہے مزید ان کو سڑکوں پر نہ گھسیٹیں، ماضی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پر اپنے کارکنوں کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات لگا رہی ہے، آج قاتل اور مقتول پیپلز پارٹی کی دشمنی میں ایک ہوگئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں