اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری 158

اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری

نمائندہ خصوصی محمد مختار سولگی رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق میلسی شہر میں عرصہ دراز سے رہڑی مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے۔ ہر روڈ ،ہر چوک میں قبضہ مافیا کا راج قائم ہےِ۔ روڈز اور چوک سکڑ کررہ گئے ہیں ۔جسکی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید تکالیف کاسامنا ہے۔ عوام کی مسلسل شکایات پر گزشتہ ہفتے سے اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڈیار اپنی نگرانی میں مسلسل ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ آج بھی دوبارہ قائیداعظم روڈ، مچھلی بازار میں ناجائز تجاوزات کے خاف آپریشن کیا گیا۔ تمام اضافی پھٹے، رہڑیاں اور چھپر ہٹا دیے گئے۔ جبکہ ناجائز تجاوزا قائم کرنیوالوں کو تنبیہ کی گئی کے وہ ناجائز تجاوزات قائم نہ کریں۔ بصورتِ دیگر انکا سامان بھی ضبط کیا جائے گا اور انکے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں