(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن جامی کمرشل کے قریب ایک چھوٹی گاڑی کھلے نالے میں جاگری۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی.
ایس ایچ او گزری سجاد نے بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور سوار تھا جو معمولی زخمی ہوا، لفٹر کی مدد سے گاڑی کو نالے سے نکال لیا گیا ہے، گاڑی نالے میں کیسے گری یہ وجہ معلوم نہ ہوسکی.
دریں اثنا گاڑی نالے میں گرنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سن سیٹ کلب سے ماسٹر جوس تک سڑک کے درمیان سے گزرنے والا نالہ بند ہے جبکہ آدھا کلومیٹر تک نالہ کھلا ہوا ہے جس کہ وجہ سے نہ صرف حادثات ہو رہے ہیں بلکہ مچھروں کی افزائش بھی ہو رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نالے کو بند کیا جائے.