پڑھی لکھی اور باشعور قیادت ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے اس لئے ووٹ کا صحیح استعمال ہی اس کو ممکن بنا سکتا ہے ۔سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد ناصر قادری 226

پڑھی لکھی اور باشعور قیادت ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے اس لئے ووٹ کا صحیح استعمال ہی اس کو ممکن بنا سکتا ہے ۔سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد ناصر قادری

ریاض رپورٹ(عالم خان مہمند سے )

حلقہ پی پی 35 کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد ناصر قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قیادت ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں اس کے لئے موجودہ الیکشن میں ہمیں اپنے انتخاب کو غور و فکر سے کرنا ہو گا اس کی مثال میں حلقہ کے پڑھے لکھے نوجوان قیادت کی دیتا ہوں جس میں چوہدری عزیز الرحمن ایدووکیٹ نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سید پور اس طرح یونین کونسل بھڑتھ سے چیئرمین امیدوار سید ارتضی حسن ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل بھڑتھ دونوں نوجوان اپنی پہچان آپ ہیں اسی طرح ہمیں اپنے اپنے حلقہ سے پڑھے لکھے نوجوان کا انتخاب کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں