online Zoom meeting 229

پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی چوتھی سالانہ سالگرہ کے حوالے سے ایک آن لائن ذوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. جس میں پاکستانی سفیروں اور چیمبرز، سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی چوتھی سالانہ سالگرہ کے حوالے سے ایک آن لائن ذوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.
جس کی صدارت پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد نے کی۔ میٹنگ کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق تھے جبکہ ناروے میں پاکستان کی سفیر سادیہ الطاف قاضی سمیت دیگر ممالک سے پاکستانی سفراء میں احمد علی سروہی سفیر پاکستان نائجر، احمد حسنین اعزازی قونصلیٹ آف پولینڈ لاہور، محمد عدنان جلیل سابق وزیر تجارت، تجارت اور تکنیکی تعلیم، خیبر پختونخوا پاکستان، مسٹر کاشف انور صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستانی ایگزیکٹو فورم چپٹر کے صدور نے شرکت کی۔ جبکہ بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ذوم میٹنگ کو جوائن کیا۔

ذوم میٹنگ کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی کاوشوں کو خوب سراہا اور چوتھی سالانہ سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس طرح کے فورم کی اشد ضرورت ہے کہ ہم متحد ہوکر پاکستان کی معیشت کے لیے اپنا کرداد اداکرسکیں۔۔اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں جو ہمارے مدمقابل ہیں انکا مقابلہ کرسکیں۔۔سعودی عرب کی مارکیٹ بہت بڑی ہے ہم یہاں سے اس فورم کے ذریعے آئ ٹی سیکٹر سمیت کنسٹرکشن اور میٹیرئیل سیکٹر میں بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور اس حوالے سے یقیناً کوشش کرنی چاہیئے. سفارت خانہ پاکستان ہر سطح پر پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات اور مواقع مہیا کیا جاسکیں۔

ذوم میٹنگ سے پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے مرکزی صدر منیر احمد شاد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں فورم کے کام کو فعال بنانے کے لیے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے کام ، کوالٹی اور وعدے پر کسی بھی طرح کا کمپرومائیز نا کریں اور سچے دل اور خلوص نیت کے ساتھ کام کریں ہم یقیناً پاکستان کو بہت فائدہ پہنچاسکتے ہیں اور ہمارے اس فورم کا مقصد بھی یہی ہے۔ اور دنیا بھر کے ممالک میں جہاں جہاں ہمارے لوگ بیٹھیں ہیں انکو متحرک کرتے ہوئے کام کو مذید تیز کیا جائے تاکہ مثبت رذلٹ حاصل ہوسکے.

منیر احمد شاد نے ذوم میٹنگ میں شریک مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق سمیت تمام ممالک کے سفراء اور دیگر شریک مہمانوں ، فورم کے ممبران اور بزنس کمیونٹی خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا.

ذوم۔میٹنگ میں پاکستانی ایگزیکٹو ڈاکٹر فورم کی صدر ڈاکٹر مہوش، نے ڈاکٹر انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے اعلان کیا۔ جس میں دنیا بھر سے ڈاکٹرز ، میڈیکل کمپنیز اؤر انشورنس کمپنیاں شرکت کرینگی۔

ذوم میٹنگ سے پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے دیگر ممالک کے چیپٹرز کے صدور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اب تک مختلف ممالک میں حاصل کی گئ کامیابیوں کے بارے میں بھی تفصیلی بتایا۔
ذوم میٹنگ کو عمیر شیخ نے ہوسٹ کیا جبکہ دنیا بھر سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں