انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
عابد شمعون چاند کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، ریاض کے سینئر صحافی، سماجی شخصیت، فلاحی شخصیت، ممتاز نعت خوان اور “پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض” کے مرکزی چیئرمین ، آج ہم آپکی “PNP” کے لئے ان سے ہونے یادگار ملاقات کرواتے ہیں،
عابد شمعون چاند شہر اقبال ( سیالکوٹ ) میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول ( بابے بیری ) سے حاصل کی جبکہ گورنمنٹ مرے کالج میں داخلہ لیا اور کچھ وجوہات کی وجہ سے تعلیم مکمل نا کر سکے ؛ اسی دوران سرکاری سکول ڈالووالی گاوں سیالکوٹ میں ٹیچر کی نوکری مل گئی نوکری کے ساتھ ساتھ LPDC سرکاری ادارے کے ذریعے لیدر پروڈکشنز کا 6 ماہ کا کورس کیا جو اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ؛؛ 1986 میں روزنامہ” امروز ” سے صحافت کا آغاز کیا پھر روزنامہ ” خبریں ؛ ہفت روزہ ” اخبار خواتین ” کراچی اور مقامی اخباروں سے بھی منسلک رہے 1993 میں روزگار کیلئے سعودی عرب آگے پھر یہاں روزگار کے سلسلے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی نیوز چینلز اور مختلف اخباروں کے ساتھ منسلک ہیں اپنے روزگار کے ساتھ ساتھ صحافت کے ذریعے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے جس میں اپنی قلم کی پاسداری کا حق ادا کر رہے ہے آئیں ان سے کچھ سوال وجواب کا سلسلہ کرتے ہیں
سوال 🌹 نعت خوانی کی ابتدا کب اور کیسے ہوئی ؟
جواب : جی تیسری کلاس سے ہی نعت پڑھنے کا شوق تھا بڑوں کو نعت پڑھتے دیکھ کر ذوق اور شوق میں اضافہ ہو گیا الحمدللہ جو ابھی تک جاری ہے آج بھی اپنے استادوں کے سامنے نعت پڑھکر فخر محسوس ہوتا ہے نعت میری زندگی ہے اور جب تک سانسوں کی ڈور چلتی رہے گی مداح رسول ﷺ کرتا رہوں گا ان شاء اللہ یہی زندگی کا اصل مقصد ہے
سوال 🌹 نعت میں آپ کے استاد محترم کون ہے ؟
جواب : جی نعت خوانی میں میرے استاد محترم لیاقت علی لیاقت ہے جو پاکستان کے بڑے معروف نعت خواں ہے اور پاکستان کے مختلف چینلوں اور پروگراموں میں اپنا کلام پڑھ چکے ہے اللہ پاک ان کو سلامت رکھے انہوں نے ہمیشہ عزت محبت پیار اور شفقت سے نوازا ہے استاد محترم نے جس لگن محبت اور عشق سے نعت پڑھنا سکھائی ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا نعت خوانی اور سکول کی پڑھائی میں میرے عظیم والدین نے میری بھر پور حوصلہ فرمائی آج میں جس مقام پر بھی ہوں اپنے والدین کی دعاوں سے ہوں اللہ عزوجل میرے والدین کو غریق رحمت فرمائے آمین
سوال 🌹 اب تک کہاں کہاں نعت خوانی میں حصہ لے چکے ہیں
جواب : جی الحمدللہ پاکستان بھر کے کافی نعت خوانی کے مقابلوں میں شرکت کرکے میڈل ؛ شیلڈز ؛ ایوارڈ ؛ اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں مختلف چینلوں پر بھی نعت پڑھنے کا شرف حاصل کر چکا ہوں الحمدللہ سعودی عرب میں بھی گاہے بے گاہے پروگراموں میں نعت پڑھنے کا شرف حاصل ہوتا رہتا ہے جو میرے لیے باعث فخر باعث اعزاز ہے
سوال 🌹 نعت گو اور نعت خواں میں کیس فرق ہے
جواب ؛ جی کوئی فرق نہیں جو بھی آقا کریم ﷺ کی مداح بیان کرے وہ نعت گو بھی ہے اور نعت خواں بھی اصل مقصد نبی کریم ﷺ کی تعریف بیان کرنا ہے لیکن عقیدت کے ساتھ
سوال 🌹 نعت کس کو کہتے ہیں
جواب : سر آقا کریم ﷺ کی تعریف بیان کرنے کو نعت ہی کہتے ہیں نعت چاہیے سروں میں پڑھوں یا دھمیے لہجے میں مقصد پیارے آقا ﷺ سے محبت کا اظہار ہے
سوال 🌹 نعت کی اصل روح کیا ہے
جواب : جی نعت کی اصل روح یہ ہے کہ نعت جب بھی پڑھی جائے نبی پاک کے عشق اور محبت میں دل وجان سے پڑھی جائے پیسوں کے لالچ یا دنیا کے دکھاوے کیلئے نا پڑھی جائے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ جیسے عشق میں نعت پڑھی جائے تو پھر ہی نعت کا اصل مقصد پورا ہوتا ہے
سوال 🌹 آپ کے خاندان میں بھی کسی کا ادھر رجحان ہے،
جواب : جی نہیں
سوال 🌹 آپ نعت کو ترنم کے ساتھ پڑھتے ہیں
جواب : جی بالکل ترنم کے ساتھ پڑھتا ہوں میں نعت رسول مقبول ﷺ کے ساتھ ساتھ کلام میاں محمد بخش کھڑی شریف کلام بابا بھولے شاہ ؛ کلام حضرت سلطان باہو اور کلام پیر وارث شاہ بھی پڑھنے کا شوق رکھتا ہوں اور اکثر پروگراموں میں کلاموں کو بھی پڑھنے کا شرف حاصل کر چکا ہوں
سوال 🌹 کیا آپ کی اپنی لکھی ہوئی نعت پڑھتے ہے ؟
جواب : جی نہیں اپنی تو ابھی تک نہیں لکھی لیکن ان شاء اللہ کوشش ہے خود بھی نعت لکھوں جس کیلئے اپنے استادوں سے رہنمائی حاصل کرتا رہتا ہوں
سوال 🌹 آپ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چئیرمین ہے فورم کے بارے میں کیا کہنا پسند کریں گے ؟؟
جواب جی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے حوالے سے یہ ہی کہوں گا کہ یہ فورم دیار غیر میں ایمانداری غیر جانبداری اور بلاتفریق صحافت کو فروغ دے رہا ہے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی دوست انتہائی ذمہ داری کے ساتھ قلم کی پاسداری ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں جو قابل فخر اور قابل تعریف ہے
سوال 🌹 صحافت شوق ہے ؟ اور کیا صحافت میں کوئی ایوارڈ وغیرہ بھی ملا ہے ؟؟؟
جواب جی سر دسویں کلاس کے بعد صحافت کا جنون سر چڑھ گیا جو آج تک اتر ہی نہیں رہا جہاں تک ایوارڈ کی بات ہے الحمدللہ اللہ کے کرم اور ماں باپ کی دعاوں سے بے شمار ایوارڈز ؛ شیلڈز ؛ سرٹیفکیٹ میڈل ؛ مل چکے ہیں جس میں ” مصور انٹرنیشنل گولڈ میڈل ” نمایاں ہے صحافت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں یہی میرے ایمان کا تقاضا ہے
سوال 🌹 آپ اکثر روضہ رسول ﷺ کا شرف حاصل کرتے نظر آتے ہے اس حوالے سے کچھ کہہ گئے؟
جواب : جی بچپن سے ہی آقا کریم ﷺ کی نعت پڑھنے سے روضہ رسول ﷺ کو دیکھنے کی جستجو تھی اکثر پنجابی نعت پڑھتا تھا ؛ بیڑا محمد والا لیندا پیاں تاریاں ؛؛؛ جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں !!!! بس اللہ نے میری یہ دعا قبول کر لی آقا کریم ﷺ کے روضہ پر بار بار حاضری آقا کریم ﷺ کی نعت کی بدولت ہے روضہ اقدس پر حاضری میری زندگی کا سرمایہ حیات ہے اس کرم پر اللہ عزوجل کا شکر گزار ہوں آج میں جو کچھ بھی ہوں آقا کریم ﷺ کی نظر کرم سے ہی ہوں دعا ہے کہ میرا مسکن بھی مدینہ منورہ میں ہی بنے آمین