جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر کراچی کے خطیب اور حفظ قران بچوں کی دینی تعلیم کی ترویج و ترقی کے بچوں کا حفظ قران اور ناظرہ کی 173

* ایک شخصیت ایک تعارف*

کراچی بیورو چیف رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر کراچی کے خطیب اور حفظ قران بچوں کی دینی تعلیم کی ترویج و ترقی کے بچوں کا حفظ قران اور ناظرہ کی تعلیم کے سربراہ محترم غلام مرتضی قادری عطاری سے “PNP” کے لئے “ایک شخصیت ایک تعارف” کے حوالے سے ملاقات کرواتے ہیں، جو گزشتہ 17 سال سے اس ادارے سے منسلک ہیں اور دینی خدمات کی ترویج کو بھرپور طریقہ سے پہنچانے کی ذمہ داریوں کو بڑے ہی احسن طریقہ سے پورا کر رہے ہیں،

محترم غلام مرتضی عطاری نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق ضلع رحیم یار خان ، تحصیل لیاقت پور “خان بیلا” کے ایک دینی اور مذہبی گھرانے سے ہے، ابتدائی پرائمری کی تعلیم عباس نگر مدرسے سے حاصل کی، مڈل کی تعلیم اپنے محسن اساتذہ کرام کی زیر نگرانی کراچی سے حاصل کی، 1998 نیو کراچی میں 12 سال کی عمر می آ گیا، اور صرف ساڈھے گیارہ ماہ کے دوران اپنے شفیق اور محسن استاد شاہ جہاں قادری کی سرپرستی میں قرآن پاک حفظ کیا، اور پھر سال 2000 کے دوران گلستان جوہر کی جامع مدینہ مسجد بلاک 15 میں درس نظامی کے علم کے کورس کا آغاز کیا، میں سال 2007 کے دوران درس حدیث کے کورس کو مکمل کر لیا، اور سال 2006 سے ” جامع مسجد انوار عطار” میں اپنی خدمات کو پورا کف رہا ہوں،

اس وقت “جامع مسجد انوار عطار” میں 50 سے زائد بچے حفظ قرآن اور اور دیگر علوم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہ سب بچے کراچی کے مختلف گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، دینی بچوں کی تعلیم کا سلسلہ صبح 8 سے شروع ہو کر شام 4 بجے تک رہتا ہے، اس کلاس کو دورانیہ دوپہر کے وقفہ کے بعد پھر شروع ہو جاتا یے،

غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ مسجد کا سارا نظام مخیر حضرات کے باہمی تعاون سے چل رہا ہے، قاری محمد ریاض بچوں کے تدریسی عمل کی ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں، اور مسجد کے نائب امام محمد عارف مدنی عطاری ہیں، جو گزشتہ 5 سال سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں، بچوں کی فینی تعلیم کا کوئی معاوضہ نہی لیا جاتا، صرف اللہ کی رضا اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ایک ادنی سی کوشش کا ایک حصہ ہے، ہمارا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ بچوں کو دین مذہب کی راغب کیا جائے، جو اپنا، اپنے والدین اور اس ادارے کا نام بھی روشن کریں،

غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ مسجد کے اندر مسجد کے اندر “”نائٹ درس نظامی کی کلاسز” کا بھخ اجراء کیا گیا ہے، اور رات کے اوقات میں اپنے دفتری امور سے فارغ ہونے کے بعد نوجوان اور با ذوق افراد بعد نماز عشاء سے رات 11 بجے تک کلاسز کا دورانیہ رکھا گیا ہے، اور اس وقت 18 سے 20 تک “نائٹ کلاسز میں باقائدہ طور پر زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، یہ 8 سال کا کورس ہے، یہ “نائٹ کلاسز” کو شروع کئے ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ان نائٹ کلاسز کا اجراء “دعوت اسلامی” کے زیر اہتمام کیا گیا ہے،

غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ “جامع مسجد انوار عطار” 800 مربع فٹ کے وسیع و عریض حصہ پر مشتمل ہے، اس کا سنگ بنیاد سال 1994 میں رکھا گیا ابتداء میں یہ بہت ہی چھوٹا حصہ پر محیط تھی مگر اہل محلہ اور مخیر حضرات کے مالی تعاون سے اب ایک مکمل مسجد میں تبدیل ہو چکی ہے، اس وقت مسجد کے اندر نماز جمعہ اور دیگر عیدین کے دنوں میں ساڈھے تین ہزار سے بھی زائد افراد کے نمازوں کی ادائیگی کی وسیع گنجائش پیدا ہو چکی ہے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے بہت وسیع انتظام بھی کر دیا گیا ہے،

مسجد کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لئے اس وقت 6 ممبران کی کمیٹی قائم ہے اور اس میں مزید 2 ممبران کو شامل کیا جائے گا، اس طرح پھر کل 8 ممبران انتظامی امور کی نگرانی کریں گئے، مسجد کے دیگر امور اور مسجد کو وسیع کرنے کا کام بھی دن رات جاری ہے، انتظامیہ کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ ہوتی ہے،

غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ مسجد کے زیر انتظام فلاحی امور کے لئے “کلثوم ویلفئر ٹرسٹ” بھی قائم ہے، جس کے تعاون دے بچیوں کی شادیوں کے انتظامات، فری جہیز کی فراہمی اور آفاقی مشکلات کے وقت مالی امداد بھی کی جاتی ہے، اب تک سینکڑوں بچیوں کی شادیاں اس “کلثوم ویلفیئر ٹرسٹ” کی نگرانی اور دست تعاون سے تکمیل کے مراحل طے کر چکی ہیں، کورونا کی مصیبت کے دنوں میں مستحق افراد کی مالی امداد کے لئے فری راشن بھی تقسیم کیا گیا،

غلام مرتضی عطاری نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے 13 اجتماعی قربانیوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے، اور مسجد کی طرف سے ہر سال ضرورت مند اور غرباء کے لئے 3 اجتمائی قربانی مخیر حضرات کے مالی تعاون سے کی جاتی ہے جس کا گوشت غرباء اور مساکین میں مختلف علاقوں میں تقسیم کا انتظام کیا جاتا ہے، اس وقت مسجد کے مالی اخراجات کا ماہانہ تخمینہ ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد ہے،
غلام مرتضی عطاری نے اپنے “خصوصی پیغام” میں کہا کہ اپنی اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی بھلائی کے اور کار خیر کےکاموں مییں بڑھ کر حصہ لیں، اور سب سے پہلے اپنے انسانیت کی خدمت پر اپنی بھرپور توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ دیں، مخیر حضرات مسجد کی تعمیر میں اپنے دست تعاون کو مزید آگے بڑھائیں، ماہ شعبان میں اپنا وقت عبافتوں میں زیادہ گزاریں، ہر سال 200 گھرانوں کو کراچی کے دور دراز بسنے والے خاندانوں کو قربانی کا گوشت بھی بھجوایا جاتا ہے،

ملاقات کے آخر میں غلام مرتضی عطاری نے “PNp” کے بیورو چیف کو اپنے ادارہ کی شائع شدہ کتب کے تحائف بھی پیش کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں