خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ “مردم شماری” کے عمل کو مزید صاف شفاف بنانے کے لئے ایک ماہ کا اضافہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آج “ادارہ شماریات” کے دفتر پر بطور احتجاج کیمپ بھی لگایا جائے گا، درست مردم شماری کو یقینی بنانے کے لئے شہر بھر کی اہم ترین شاہراہوں پر احتجاجی کیمپ اور گھر گھر گشتی مہم بھی چلائی جائے گئی، اور عیدالفطر کے فوری بعد گھر گھر جا کر جماعت اسلامی کے ورکرز رابطہ مہم کو مزید تیز بھی کریں گئے.
120