23 مارچ یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر سفارتخانہ پاکستان الریاض میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ایمبیسی افسران نے شرکت کی
شاہین جاوید- ریاض سعودی عرب
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی جس کے بعد ایمبیسی افسران نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے پیغامات پڑھتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ہم سب کو مل کر آج عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب پاکستان کی تعمیر وترقی اور امن سلامتی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا اور پاکستان کی ترقی اور امن کا راستہ روکنے والوں کو نشانہ عبرت بنانے میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کرنا ہو گا پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا سفیر پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے اپنے ملک کے سفیر ہیں اور ہمارا فرض ہے ہم ملک کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کریں اس وقت پاکستان کو دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے مگر آج ہم سب کو اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے عھد کرنا ہو گا ہم سب کو ہر قسم کے اختلافات ختم کر کے پاکستان کے موجودہ مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا