On the special instructions of Deputy Commissioner Shangla Hasan Abid 142

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے محمد حامد صدیق نے آج بمع ٹریفک انچارج اور ایس ایچ او تھانہ چکیسر تیز رفتاری، غیر محفوظ ڈرائیونگ، کالے شیشوں، کمسن اور بغیر لائسنس کے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن

رپورٹ محمد ذادہ گجر ضلع شانگلہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر نے محمد حامد صدیق نے آج بمع ٹریفک انچارج اور ایس ایچ او تھانہ چکیسر تیز رفتاری، غیر محفوظ ڈرائیونگ، کالے شیشوں، کمسن اور بغیر لائسنس کے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس موقع پر متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور موقع پر چالان و جرمانہ کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکیسر محمد حامد صدیق نے موٹرسائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننے اور نارمل سپیڈ سے چلنے کا بہت ہی پیار احترام و ادب سے سمجھاتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل ہماری روزمرہ زندگی کا اہم ذریعہ اور لازمی بن چکی ہے اس سے متعلق قوانین حفاظتی تدابیر کی بابت ہمارا معاشرہ لاعلم اور لاپرواہ ہے ہم اپنے لیے یا بچوں کے لیے موٹر سائیکل تو خریدتے ہیں، لیکن یہ کبھی نہیں سوچتے کہ آیا ہم اس بابت قوانین حفاظتی تدابیر اور ڈرائیونگ سے واقفیت رکھتے ہیں کہ نہیں جس روڈ پر ہم نے ڈرائیونگ کرنی ہے،اس کے کیا رولز ہیں ان کا مزید کہنا تھا ہماری آنکھیں تب کھلتی ہیں جب ہمارا پیارا کوئی حادثہ کا شکار ہوجاتا ہیں یاد رکھیں زندگی ایک بار ملتی ہے احتیاط افسوس سے بہتر ہے ٹریفک قوانین کا احترام ہر شہری پر فرض ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی بغیر رجسٹریشن ، بغیر ہلمٹ ، اور کم سن ڈرائیوران کا موٹر سائیکل چلانا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی ہے عوام الناس ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بصورت دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جاتی رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں