On the release of the leaders of Pakistan Sunni Tehreek, Tehreek-e-Lubaik Pakistan and Anjuman-e-Talaba-e-Islam from Sialkot District Jail, eight prisoners were given a warm welcome. 201

ڈسڑکٹ جیل سیالکوٹ سے پاکستان سنی تحریک،تحریک لبیک پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام کے راہنماؤں کی رہائی پر آٹھ اسیران تحفظ ختم نبوت کا شانداراستقبال کیا گیا.

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی(کامران سلہری ، تازہ اخبار،پی این پی نیوز )

ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے رہائی پانے والے اسیران تحفظ ختم نبوت کا شانداراستقبال کیا گیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پرمرکزی سرپرست قاری محمود،ناظم شمالی پنجاب غلام عباس فیضی،سرپرست اعلی سیالکوٹ فضل حق،ساجدبخاری نےبھی اسیران کااستقبال کیا
ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں آٹھ ماہ کی قید و بند کے بعد ضمانت پر رہائی پانے والوں میں سینئر تحصیل راہنماسنی تحریک ملک عامر اقبال، ضلعی صدر تحریک لبیک پاکستان صوفی رفیق باجوہ،سابق ٹکٹ ہولڈرپی پی 38ملک اسحاق، انجمن بطلبہ اسلام زید اسرار گجر،ممبر علماء بورڈ سنی تحریک قاری فرمان الہی سمیت وحید شاہ،عمران کمال،علی رضا شاہ،حافظ عامر اقبال شامل ہیں جبکہ ایک اسیر ختم بنوت ذیشان نواز کی ضمانت نہ ہوسکی کیونکہ ذیشان نواز نے رہائی کیلئے ہائی کورٹ میں دعوی دائر کررکھا ہے رہائی پانے والے راہنماؤں کو جلوس کی صورت میں کچہری چوک،چوک علامہ اقبال،چوک گھنٹہ گھر کے علاوہ امام علی الحق سرکار کے دربار عالیہ پر بھی حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا بھی کی اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے لبیک لبیک یا رسول اللہ اور غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں