عدالت کے حکم پر آئی جی اسلام آباد نے شیریں مزاری کو جرمانے کی رقم ادا کردی 167

عدالت کے حکم پر آئی جی اسلام آباد نے شیریں مزاری کو جرمانے کی رقم ادا کردی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے عدالت کے حکم پر آئی جی کی جانب سے ادا کی گئی جرمانے کی رقم (25 ہزار) شوکت خانم کو دینے اعلان کردیا۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے حکم پر 25 ہزار جرمانہ ادا کر دیا،آئی جی نے کمرہ عدالت میں 25 ہزار جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دی۔
جب صحافیوں نے شیریں مزاری سے سوال کیا کہ آپ جرمانے کی رقم کہاں دیں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ میں یہ جرمانے کی رقم شوکت خانم کو دوں گی، شوکت خانم والے غریبوں کے لیے بہت اچھا کام کرتےہیں،میرے شوہر کی بھی کینسر کی وجہ سے وفات ہوئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
عدالت کے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں،آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دے۔ تحریری حکمنامہ میں کہا گیا تھا کہ آئی جی نے 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا تھا تاہم ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظور کی۔ 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا،آئی جی اسلام آباد کو آج جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں