On the occasion of the National Day of Saudi Arabia, Pakistani and Saudi citizens celebrated the National Day by hoisting the Saudi flag 154

سعودی عرب کے قومی دن کے موقعہ پر پاکستانی اور سعودی شہریوں نے سمندر کی تہہ میں سعودی پرچم لہرا کر یوم الوطنی منایا اور کیک کاٹا

شاہین جاوید __ ریاض سعودی عرب
سعودی عرب کے قومی دن کے موقعہ پر پاکستانی اور سعودی شہریوں نے سمندر کی تہہ میں سعودی پرچم لہرا کر یوم الوطنی منایا اور کیک کاٹا
جدہ میں پاکستانی نوجوانوں یحییٰ اشفاق،عمر جان،حاجی عثمان اور بارہ سالہ باسل نے سعودی شہریوں ڈاکٹر مصطفی ،کیپٹن ماجد اور احمد ابو عسیرا کے ہمراہ سمندر کی 92 فٹ گہرائی میں جاکر سعودی پرچم لہرایا اور یوم الوطنی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا پاکستانی غوطہ خوروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانیوں کی برہ تعداد یہاں مقیم ہے اور ہم سعودی قیادت اور سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم اور فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں