رپورٹ حاجی محمد ناصر قادری : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سالانہ مجلس عزا ” ہاشمی ہاؤس” ڈھلے والی میں منعقد ہوئی ، جس میں خطیب اہل بیت مولانا فخر عباس، مولانا مشتاق علوی ، ذاکر سید سبطین شاہ ‘ذاکر زوار اختر عباس نے ذکر اہل بیت اور فلسفہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر متحدہ شعیہ امن کونسل کے سرپرست اعلی صوبہ پنجاب ماسٹر فیض احمد ، ملک مرید عباس چیئرمین عزاداری کونسل ضلع سیالکوٹ ، میاں نذیر حسین صدر متحدہ شعیہ امن کونسل ضلع سیالکوٹ ، ملک لطیف اعوان چیئرمین تحصیل سیالکوٹ موقع پر موجود رہے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے سکیورٹی اہل کاروں کے ساتھ معاونت کرتے رہے ، جبکہ امیدوار چیئرمین حاجی عدنان فاروق ، سابق کونسلر اعظم بٹ ، سابق کونسلر ملک محمد افضل ، ملک مہران طالب امیدوار چیئرمین ہیڈ مرالہ نے باہنی بھائی چارہ اور اتحاد بین المسلمین کو قائم رکھنے کے لیے شرکت کی ، تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او عرفان ڈھلوں کی نگرانی میں اے ایس آئی لیاقت نے پولیس اہل کاروں کے ساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے.