سعودی عرب جدہ کے معروف بزنس مین ملک عمر فاروق کی سالگرہ کے موقع پر معروف بزنس مین سردار تیمور ڈوگر کی جانب سے خصوصی پر وقار تقریب 142

سعودی عرب جدہ کے معروف بزنس مین ملک عمر فاروق کی سالگرہ کے موقع پر معروف بزنس مین سردار تیمور ڈوگر کی جانب سے خصوصی پر وقار تقریب

جدہ سعودی عرب رپورٹ ثناء شعیب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب جدہ کے معروف بزنس مین ملک عمر فاروق کی سالگرہ کے موقع پر معروف بزنس مین سردار تیمور ڈوگر کی جانب سے خصوصی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان قومی یکجہتی فورم پاک میڈیا کے عہدیداران اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.

سردار تیمور ڈوگر نے ملک عمر فاروق کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے اوورسیز اظہر وڑائچ ،مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے تقریب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
معروف صحافی امتیاز احمد پاک میڈیا قائمقام صدر حسن بٹ ،پاک میڈیا کے ایگزیکٹو ممبر عاطف تنولی، شیخ سلمان جانگیر،شیخ ترکی زکریا رفاقت گھمن طیب گجر چوہدری شرجیل دھول چوہدری عمران مرزا عمران عبدالمتین “ وقار احمد سردار اشفاق احمد ،چوہدری ظہیر گوندل،میاں رضوان آلحق،ملک جاوید احمد ،راجہ ریاض احمد ،فدا حسین کھوکھر محمد اسلم احمد حسین نفیس گجر،چوہدری عدنان گجر، وسیم کھوکھر ،زید بن سرور گجر،مہر شاہد تنویر ،چوہدری عرفان اسلم گوندل ،چوہدری عاصم رفیق جٹ ,چوہدری مصطفی گجر ،چوہدری اقبال گجر چوہدری ذولفقار گوندل ،طارق عبدالمجید چوہدری ،چوہدری شعیب بوسال ،بابر بٹ ،نعیم سندھی ،مہر رمیز احمد ،عتیق سلیم ،اور دیگر نے شرکت کی اور سب نے ملکر سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک عمر فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کو درازی عمر کی بالخیر کی دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر جدہ کے معروف سنگر نعیم سندی نے اپنی موسیقی سے محفل میں چار چاند لگا دئیے۔
آخر میں ملک عمر فاروق نے سردار تیمور ڈوگر اور چوہدری اظہر وڑائچ اور کیمونٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے آج نہایت خوشی کا دن ہے کے تمام بھائیوں اور دوستوں نے انتہائی خلوص کے ساتھ ملکر میری سالگرہ کے موقع پر تقریب سجائی ہے اور جو عزت اور محبت دی گئی ہے یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت دن بن کر ہمیشہ یاد رہے گا میں تہہ دل سے سب کا مشکور ہوں اللہ کریم تمام دوستوں کو اسی طرح اتفاق و اتحاد سے قائم و دائم رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں