New Year 2023 is coming, and in a few days, our present will become the past 239

نئے سال 2023 کی آمد آمد ہے،اور چند روز میں ہمارا آج کل کا ماضی بن جائے گا

خصوصی سروے/اعجاز احمد طاہر اعوان

نئے سال 2023 کی آمد آمد ہے،اور چند روز میں ہمارا آج کل کا ماضی بن جائے گا، نئے سال کا سورج بھی طلوع ہونے والا ہے، نئے سال کی پوری قوم کو پھر سے نئی توقعات، خدشات اور امیدیں کروٹ لینے لگی ہیں، عوام نے نئ امنگوں دے اپنی اپنی وابستگی کے بارے سوچنا بھی شروع کر دیا ہے، آئیے ہم سب مل کر ماضی کے تلخ تجربات کو فراموش کر کے ایک نئی جہت کی طرف گامزن ہو جائیں،

پی ای پی “PNP” نیوز چینل کے لئے ایک خصوصی سروے بعنوان “”نیا سال 2023 کیسا رہے گا؟ کیا ہماری امنگوں خواہشات اور خدشات کی ترجمانی ہو سکے گئی”” کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی آرا کو شامل کیا گیا ہے، دعا ہے اللہ پاک ہماری اس کوشش کو کامیاب کرے اور ہم د نئے سال می اپنی آنکھ ایک مثالی اور نظریہ پاکستان کی ترجمانی والے “پاکستان ” میں کھولیں، ،،،!

** سید مسرت خلیل،،،،سینئر صحافی تجزیہ کار

سید مسرت خلیل سعودی عرب کی صحافی برادری کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ جدہ کے ادبی، سماجی اوراسپورٹس کے حلقوں میں بہت سرگرم اور مقبول ہیں۔ وہ کئی تنظیموں میں آہم عہدوں پر بھی فائزرہے ہیں۔ آنے والے سال نو عیسوی 2023 پراپنی خواہشات اور توقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے قارئین کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں:
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دسمبر 2022 کی آدھی رات 12 کے بعد 2023 کا نیا سال آئے گا اور سال 2022 ختم ہو جائے گا۔ اب ایسے میں نئے سال کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے اور ہر کوئی نئے سال کو خوشی اور جوش و خروش سے مناتا ہے۔ نئے سال پر، ہر کوئی اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ نئے سال کا جشن مناتا ہے۔ ہماری خواہش ہےنیا سال 2023 میں ہماری زندگی سورج کی طرح چمکے اورہمارا سارا آنگن ستاروں کی طرح چمکے۔ اس دعا کے ساتھ نئے سال بہت سی نیک خواہشات اور توقعات ہیں۔ ہرپل اللہ کی رحمتوں کی بارش ہو۔ ہمارے چاہنے والوں کی محبت ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے، اور سال 2023 ہمارے لیے کچھ خاص ہو، ہماری زندگی میں صرف خوشیاں ہی رہیں۔
نیا سال زندگی کا ایک نیا باب ہے۔ یہ گزشتہ سال پر غور کرنے اور آنے والے سال کے لیے اہداف اور اصول طے کرنے کا وقت ہے۔ میرے لیے، 2023 تبدیلی کو قبول کرنے کے بارے میں ہے۔ میرے پاس بہت سے اہداف ہیں جو میں نئے سال میں حاصل کرنا چاہتا ہوں، اور میں یہ دیکھ کر واقعی پرجوش ہوں کہ اس میں میرے لیے کیا اہداف ہیں۔ میرے پاس نئے سال میں حاصل کرنے کے لیے ذاتی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہداف ہیں۔
میرا ذاتی وعدہ ہے کہ نئے سال میں، میں اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ اس سال، میں صحت مند کھانے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے کا عہد کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ بھی زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ میں ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی زیادہ کوشش کرنا چاہتا ہوں اور جب انہیں میری ضرورت ہوتی ہے تو ان کے ساتھ ہوں۔:

*** ڈاکٹر تعظیم حسین, سینئر ممبر پاکستان
ڈاکٹرز گروپ ریاض
سال 2022 کے اختتام پر اور سال نو 2023 کے آغاز پر چند الفاظ محترم جناب اعجاز طاھر اعوان کی شان میں. اعجازِ طاہر اعوان صاحب صحافت کا ایک درخشاں ستارہ اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ سعودی عرب میں گزار کر اپنے سینے میں پاکستان کا پرچم سجاے رھے. ان کی ایک الوداعی شام میں مجھ سے ملاقات ھوی. زندگی کا سفر محترم اعجاز طا ھر اعوان نے قلم کی تلوار سے سچ اور حق کا ساتھ دیتے ھوے گزارا. اج وہ کل کا خوبرو نوجوان اپنے بالوں میں چاندی سجاے ایک دولہا کی طرح محفل میں مطمئین بیٹھا مسکراہٹ بکھیر رھا تھا. تمام زندگی کی جمع پونجی وہ سمییٹ کر اک دفعہ پھر بھرپور قوت کے ساتھ وطن پاکستان کے خد مت اور سفر کیلئے خوشی خوشی تیار تھا. اس کے چہرے اور روح میں کوئی تھکاوٹ کا عنصر نہیں تھا.. اللہ تعالیٰ ھمارے وطن کو لاکھوں ایسے ھیرو عطا فرما ے جو جاوداں رھین . میری نیک خواہشات اور دعائیں محترم جناب اعجاز طاہر اعوان صاحب کیلئے اور میرے وطن پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن کیلئے ھین.. ڈاکٹر تعظیم حسین نے میڈیسن کی اعلیٰ ڈگری FCPS كالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان سے حاصل کی. اور وہ بطورِ میڈیسن کے کنسلٹنٹ اور مدرب فیملی میڈیسن اکیڈمی آف کنگ سعود میڈیکل سٹی ریاض سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں.

*** راحت اللہ خان،،،معروف ادیب اور تجزیہ کار
گزشتہ کئی برسوں کی طرح پاکستان کیلیئے 2022 بھی مایوسیوں ہی کا سال رہا_ ایسی صورتحال میں سیاستدانوں لڑائی اور اقتدار کے حصول کے لالچ میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مزید کمزور کیا_ یہانتک کہ ملکی بقا کو خطرات لاحق ہوگئے _ ملک کی موجودگی صورتحال اور سیاستدانوں کے رویوں سے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ 2023 بہتر گزرنے اور ملک کے استحکام کی کوئی صورت نظر نہیں آتی _ صرف اچھی امید رکھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سیاستدانوں اور ہمارے اداروں کے دل میں رحم پیدا فرمائے تو شائد حالات بہتری کی طرف جاسکیں

*** صبا اعجاز اعوان….سینئر بیوٹیشن کراچی
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آنے والا سال 2023 اپنی رحمت سے پاکستان اور مسلم دنیا کے لئے مشکالات سے محفوظ ہے، ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھتے ہوئے نئے سال پر ہر قسم کی غلطیوں دے مبرا رہیں، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت کو پختہ کریں اور یہ نیا سال ملک کے سیاست دانوں کی ذہنی اور اصلاحی پہلوؤں کا سال بھی ثابت ہو، دعا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی آفات سے محفوظ بھی رہے

*** ولید اعجاز اعوان….معروف سماجی شخصیت

سال 2022 کے دوران مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے کھانے پینے کی تمام اشیاء کے ریٹ اور قیمتیں اسمان کی بلندیوں تک پنہچ گئیں اللہ کرے کہ آنے والا سال ہمیں ہر قسم کی آزمائش سے محفوظ رکھے اور ملک کے اندر سے سیاسی جوڑ توڑ کا مکمل خاتمہ ہو جائے، اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود پر خصوص توجہ فی جائے یا اللہ ہمارے تمام خونی رشتوں کو ہمارے ساتھ رکھنا یہ سال ملک و قوم کی امنگوں کی ترجمانی کا سال ثابت ہو

*** انجینئر نوید الرحمن،،،،صدر پاکستان رائٹرز کلب ریاض

نئے سال کی آمد کے موقع پر دلی دعا ہے کہ آنے والے سال کے دوران ملک سیاسی انتشار کی جنگ سے باہر نکل جایے اور ہم سیک باشعور قوم بن کر ملک اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو دل سے خوش آمدید ، اپنے اندر کی نفرتوں کو ختم کر ے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں

*** ریحان احمد فاروقی….چیف ایڈیٹر “ماہنامہ شاہکار”

اگر ہم برےسانحے ہی کو دیکھیں تو لیاقت علی خان سے لے کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید تک اور سال 2022 میں صحافتی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ ارشد شریف کی شہادت ہے، کہیں کسی سطح پر نہ کوئی کاروائی ہوئی نہ ہی اب تک کسی کو سزا ہوئی ہے، ووٹ کے ذریعہ سے بننے والی اور ملک آمروں کے ہاتھوں یرغمال رہا، جمہوریت آئی بھی تو انہی کی چھتری کے نیچے رہی، عوام تو ہمیشہ لاوارث ہی رہی، ملک سلیکٹڈ جمہوریت کی چکی میں تو کبھی امپورٹڈ جمہوریت کی چکی میں اس بیچاری کے مقدر میں تو دو پاٹوں کے بیچ می پسپائی ہی لکھا ہے، سال 2022 می منہگائی پاکستا کی تاریخ کی بدترین منہگائی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال ہی نہی ہے، حکومت کے وعدے تو سب بڑے بڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گئے، دیکھئے سال و2023 میں موجودہ حکمرانوں کے وعدے کتنے پورے ہوتے ہیں، خدا کرے کہ سال 2023 اچھی نوید لے کر آئے، تاکہ عوام کے تحفظات اور خدشات دور ہو جائیں اللہ تعالی اس قوم پر اپنا رحم فرمائے اور حکمرانوں کو ہدائت دے تاکہ حالات کی ماری دکھی قوم سکون کا سانس لے سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں