جدہ میں رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے’’استقبال رمضان‘‘ تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی خواتین نے شرکت کی 185

جدہ میں رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے’’استقبال رمضان‘‘ تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی خواتین نے شرکت کی


جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎ تقریب کی میزبانی ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے کی اور مہمان خصوصی سماجی کارکن ماہ نور شیراز تھیں تقریب میں رمضان المبارک کے موضوع پر دوس و تدریس اور اسلامک کوئز رکھا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی ماہ نور شیراز، ادعیہ وہاج، عالمہ عائشہ مسروراور ماہر تعلیم ندا عدنان نے کہا کہ ہمیں تجدید نیت سے رمضان المبارک کے مہینے کو ثمر آور بنانا ہے اور رمضان المبارک کا بہترین استقبال نفس کو صحیح معنوں میں تقوی کا پابند کرنا اور لوگوں کے ساتھ درگزر اور صلہ رحمی سے رشتوں اور معاشرے کو مستحکم کرنا ہے تقریب سے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ اور بے حد مر غوب غذائیں جو غذائیت سے بھرپور ہیں ان کے استعمال پر زور دیا اور بتایا کے رمضان میں صحت مند رہنے کے لئے سحر اور افطار میں متوازن غذاؤں کے استعمال کو یقینی بنایا جاۓ اور جس قدر ممکن ہو تلی ہوئی چیزوں اور چینی کا استعمال کم کیا جاۓ تلی ہوئی چیزوں کے متبادل ایسی غذائیں موجود ہیں جن کے استعمال سے صحت مند جسم اور بھرپور زائقہ دونوں با آسانی ممکن ہیں۰
‎تقریب میں میمونہ فاروق، سلمی جہانزیب، حفزا عمر، طیبہ اختر، طوبا شعیب، سہرش ارسلان، حفصہ صمد ، عزا احسن اور دیگر خواتین نے بھرپور شرکت کی تقریب کے اختتام پر اسلامک کوئز میں جیتنے والی خواتین کو گفٹس بھی دئیے گئے اور مہمان ماہر غذائیت ادعیہ وہاج کے تیار کردہ غذائیت سے بھرپور کھانوں سے لطف اندوز ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں