On the occasion of the 92nd National Day of Saudi Arabia, a Haji Jafar Iqbal Memorial Shooting Volleyball Match 173

سعودی عرب کے 92 قومی دن کی مناسبت سے دارالحکومت ریاض میں ” چوہدری اختر علی گوندل کی زیر سرپرستی حاجی جعفر اقبال میموریل شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض : : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے 92 قومی دن کی مناسبت سے دارالحکومت ریاض میں ” چوہدری اختر علی گوندل کی زیر سرپرستی حاجی جعفر اقبال میموریل شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاض الیون اور جبیل الیون کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جبیل الیون نے پانچویں راؤنڈ میں 10 پوائنٹس سے میچ جیت کر فتح اپنے نام کر لی میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین اور کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ دیار غیر میں کھیلوں کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں آج ضروری ہے کہ نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے تقریب سے میچ کے چیف آرگنائزر چوہدری اختر گوندل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ہماری کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی میچز کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر وطن کا نام روشن کر سکیں تقریب سے ؛ کاشف اعجاز ؛ چوہدری عامر ، ذیشان دھدرا ، امجد گوندل ، جمیل ربانی ؛ مکرم نصیر ، زاہد شریف ؛ میاں طارق جنید ؛ عادل بلوچ ، ظہیر بلوچ ، عادل وڑائچ باسوآنہ ، گل شیر تارڑ ، کامران دھدرا ؛ فیصل دھدرا اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ پر زور دیا اور مثالی میچ پر چوہدری اختر گوندل کی کاوشوں کو سراہا تقریب کے آخر پر اعلی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈل اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے میچ کے چیف آرگنائزر چوہدری اختر گوندل نے مہمان خصوصی ملک راشد پرویز اعوان سمیت دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں