On the occasion of Pakistan's Diamond Jubilee 75th Independence Day 210

پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی پچھہتر ویں جشن آزادی کے موقع پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں پنجاب ڈویژن کی سطح پر نعت خوانی اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی پچھہتر ویں جشن آزادی کے موقع پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں پنجاب ڈویژن کی سطح پر نعت خوانی اور مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی سطح پر کامیاب ہونے والی حفاظ طالبات نے حصہ لیا تقریب کے پہلے حصے میں مقابلہ حسن قرات جبکہ دوسرے حصے میں مقابلہ نعت ہوا تقریب کا باقاعدہ آغاز ایسوسی ایٹ پروفیسر طاہرہ ملک کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ہے وطن عزیر پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ دے کر ہمیں آزاد وطن دیا ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج گلبرگ کی حافظہ ریحانہ انور نے حاصل کی جبکہ کالج ہذا کی حافظہ ماریہ نے دوسری اور گورنمنٹ کالج ایسوسی ایٹ چونیا کی حافظہ روبینہ عاشق نے تیسری پوزیشن حاصل کی دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج لاہور کینٹ کی رقیہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج قصور کی انعم شکیل نے دوسری اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونیا کی مسکان فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی تمام پوزیشن ہولڈرز طالبات کو کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں