رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر میں ساتواں سالانہ مقررین کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اعزازی مہمانوں میں چئیرمن پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر ،ائروائس مارشل ریٹائرڈ ساجد حبیب ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن ، پاکستان یوتھ پارلمینٹ کے شہزاد نواز ،ڈی ایس پی جمشید علی شاہ ،ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈاکٹر عاشق حسین ،پاکستان یوتھ پارلمینٹ کے صدر ابوبکر شامل تھے یوم دفاع شہداء کے موقع پر مقررین نے پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ سمیت وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نزرانہ دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا 1965کی پاک بھارت جنگ ہم پر مسلط کی گئی انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم نے جزبے کے ساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ میدان جنگ میں حصہ لیکر اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کیا مقررین کا کہنا تھا افواج پاکستان ہماری فضاؤں سمندروں اور سر زمین کی نگہبان ہے ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے مقررین کنونشن کے شرکاء نے کہا کسی بھی ملک کی فوج قوم کے بغیر جنگ نہیں لڑ سکتی ہم ایٹمی قوت تو بن چکے اب ہمیں معاشی طور پر ترقی کرنا ہوگی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر یاسر ہمایوں نے تحریک پاکستان کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پاکستان کا معرض وجود میں انا اتنا آسان نہیں تھا کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ان کا کہنا تھا اسٹبلشمنٹ کا مطلب صرف فوج ہرگز نہیں ہوتا دیگر ادارے بھی ہوتے ہیں جو ممالک معاشی طور پر ترقی کر چکے ہیں ان کو کسی بھی معاشی لحاظ سے کمزور کیا جاسکتا ہے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پینسٹھ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی.