کراچی میں "سال نو" کے موقع پر گھڑی کی دونوں سوئیاں ایک ساتھ ملتے ہی فضاء گولیوں کی بوچھاڑ سے گو نج اٹھی 234

کراچی میں “سال نو” کے موقع پر گھڑی کی دونوں سوئیاں ایک ساتھ ملتے ہی فضاء گولیوں کی بوچھاڑ سے گو نج اٹھی

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان کراچی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی میں “سال نو” کے موقع پر گھڑی کی دونوں سوئیاں ایک ساتھ ملتے ہی فضاء گولیوں کی بوچھاڑ سے گو نج اٹھی، آتش بازی کے ساتھ گولیوں کی آواز سے فضا گونجنے لگی،انجوائے کرنے والے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر نظر آنے لگے، یہ سلسلہ تقریبا” پندرہ منٹ تک بغیر وقفہ کے جاری رہا گھروں کی چھتوں پر مردو کے ساتھ خواتین نے بھی دل کھول کر فائرنگ کی، نئے سال کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اس سال بھی فائرنگ آود کنٹرول کرنے پر قانون کی خلاف ورزیوں پر” قتل کے مقدمات” درج کرنے کے اعلانات کیے گئے، مگر ان سب اعلانات اور وارننگ کو عوام نے ایک بار پھر ہوا میں اڑا دیا، ہر سال کی طرح اس نئے سال 2023 پر بھی یہ روائت جاری رہی، مگر صد افسوس کہ اس سال بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہو نے والوں پر اس سال بھی عمل کروانے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بری طرح ناکام ہی رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں