تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے 249

یوم” استحصال کشمیر”کی تقریب میں اس دن کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک پر وقار تقریب

خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

” یوم استحصال کشمیر”” “”BLACK DAY”” کی مناسبت سے بروز ہفتہ بعد نماز عصر سفارت خانہ پاکستان ریاض کے آڈیٹوریم میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق تھے، نظامت کے فرائض کمیونٹی ویلفئر اتاشینجم نواز تھے، تقریب کا باقائدہ آغاز قاری نعمت اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تقریب میں پاکستانی اور کشمیریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تقریب میں مدعو تمام مہمانوں نے کھڑے ہو با ادب سنا اور پر جوش انداز میں قومی ترانہ کے بعد تالیاں بجائی گئیں،

اس “یوم استحصال کشمیر”” کی تقریب میں اس دن کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان کے سٹ سیکرٹری ذوالقرنین جمیل نے صدر پاکستان عارف علوی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا، محترمہ احمد ندیم صاحبہ نےوزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے واحد علی کیانی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام پڑھا، اس موقع پر ایک خصوصی “”دستاویزی فلم”” بھی دکھائی گئی،

تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور کشمیر پاکستان کی قومی سلامتی کا مقام رکھتا ہے، انشاء اللہ پاکستان کشمیر عوام کی امنگوں کی بہت جلد ترجمانی کرے گا، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا،

سفیر پاکستان احمد فاروق نے مزید کہا کہ کشمیر کے الحاق کے بغیر پاکستان ایک نامکمل ہے، پاکستان اور کشمیر عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہی حل ہو گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور یہ دشمن کے قبضہ میں زیادہ دیر تک ہرگز نہی رہ سکتی، 5 اگست دراصل “”یوم استحصال کشمیر”” عالمی طور پر “” BLACK DAY”” کے طور پر ہر سال باقاعدگی کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے،

سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو یہ بنیادی فرض ہے کہ کشمیر کے سنگین مسئلہ کو “”UNO”” کی پہلے سے طے شدہ شرائط اور ضوابط کے مطابق کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق اولیت دے کر حل کیا جائے، اور میرے اور بے گناہ کشمیری عوام پر ہونے والے ہندوستان کے مظالم کو فوری طور پر روکا جائے، اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسلہ کو فوری حل کیا جائے اور مسلم امہ اور “”OIC”” تنظیم کے ممالک بھی اس مسلہ۔کی سنگینی کے پیش نظر اہمیت دے کر اپنا کلیدی کردار ادا کرے،

سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیر عوام پر ہونے والے ہندوستان حکومت کی طرف سے ہونے والے ظلم اور بر بریت کی سیاہ رات کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے، کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی کوششیں جاری و ساری رہیں گئیں، اور جصوصا” بیرون ممالک اوورسیز پاکستانی و کشمیری عوام اپنے حصول آزادی کے مشن کو کبھی پس پردہ نہی ہونے دے گئی، کشمیر آزادی کی اس نعمت کو حاصل کر کے اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو گا، کشمیری عوام کی ترجمانی عوام اور حکومت وقت اور سفارتی ہمدردیاں ہر سطح پر برقرار رہیں گئی، ہم سب کشمیری عوام کے حقیقی درد کو شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں، اور ہمیشہ کرتے رہیں گئے، ہم عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کی اہمیت اور افادیت کو ہر سطح پر اولیت دے کر اجاگر کریں گئے، ہم۔اپنے سفارتی محاذ کی جنگ کو کبھی سرد خانے کی نظر نہی ہونے دیں، کشمیر عوام۔کو کبھی تنہا نہی چھوڑیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں