جشن بہاراں کی آمد کے موقع پر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور میں رنگا رنگ پر وقار تقریب کا انعقاد 247

جشن بہاراں کی آمد کے موقع پر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور میں رنگا رنگ پر وقار تقریب کا انعقاد

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جشن بہاراں کی آمد کے موقع پر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور میں رنگا رنگ پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے فنی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے طلباء اور سٹاف نے شرکت کی.فنی تعلیم ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے.
دیکھا جائے تو دوسرے شعبوں کی نسبتاً ٹیکنیکل تعلیم پر وسائل کا استعمال کرکے ملک کو معاشی طور پر مشکل ترین اور معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مدد مل سکتی ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا عامرعزیز، ڈائریکٹر ٹیوٹا قصور و اوکاڑہ راناسلیم اکبر، پرنسپل جی ٹی ٹی آئی قصور انجینئرظہیرعباس وائس پرنسپل محمد امین خان , حاجی محمد امین انصاری سمیت دیگر مقررین نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ روڈ قصور میں جشن بہاراں فیسٹیول شاندار و رنگارنگ تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر روزگار کمایا جا سکتا ہے.
تقریب میں محنتی و ہونہار طلباء و طالبات نے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلقہ خوب صورت سٹال سجائے۔ خوبصورت اسٹالز سجانے پر اول و دوم پوزیشن پر آنے والے اسٹالز کی حوصلہ افزائی کے لیے کالج انتظامیہ کی جانب خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں