On the occasion of India's Independence Day 181

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام برلن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

رپورٹ جرمنی : مہوش ظفر ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام برلن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین میں کشمیریوں , پاکستانیوں, مقامی باشندوں کے علاوہ بچے بھی شامل تھے جنھوں نے بھرتی غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و استبداد و بربریت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے کا مقصد, اپنے آپ کو دنیا کی خود ساختہ سب سے بڑی جمہوریت گرداننے والے, بھارت کے اصل چہرہ سے روشناس کرانا تھا۔
مظاہرے کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگاۓ اور دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں کٔی دھایٔوں سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کو روکنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کا حق دلاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں