چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر سیالوی کی جدہ آمد کے موقع پر کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عباس کی جانب سے ویلکم عشائیہ دیا گیا ۔جس میں مختلف سیاسی کاروباری و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نےشرکت کی 131

چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر سیالوی کی جدہ آمد کے موقع پر کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عباس کی جانب سے ویلکم عشائیہ دیا گیا ۔جس میں مختلف سیاسی کاروباری و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نےشرکت کی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

شہیر سیالوی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے جہاں انکے اعزاز میں چوہدری غلام عباس ڈپٹی سیکرٹری فنانس مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری عباس نے ویلکم عشائیہ دیا جس میں پاکستان قومی یکجہتی فورم کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر، چئیرمین مسلم لیگ ق اظہر وڑائچ، پی ٹی مکہ ریجن کے سایقہ صدر ریاض شاہین آفریدی،قومی یکجہتی فورم کے سیکرٹری جنرل چوہدری ظہیر ،پی ایم ایل این کے میڈیا سیکرٹری چوہدری احسان الہی گجر ، صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نائب صدر فہد رفیق کھوکھر، چئیرمین ایگزیکٹو باڈی حافظ عرفان کھٹانہ، جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ اور مسلم لیگ کی سرکردہ سیاسی شخصیات چوہدری رضوان الحق، چوہدری طارق ، ظہیر گوندل، اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عارف چدھڑ، اور دیگر شریک ہوئے ۔اس موقع پرشہیر سیالوی نے شرکاء کو اپنی پارٹی اور منشور سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اپنے طالبعلمی دور سے لیکر پارٹی رجسٹریشن تک تفصیلی روشنی ڈالی جس میں پاکستان اور پاکستانیت پر بتایا اور اوورسیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے اووسیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہماری حکومت کو اوورسیز کو ووٹ کا حق دینا چاہے اور پاکستان میں اوورسیز کے لیے خصوصی اقدامات ہونے چاہیں اور اوورسیز کو عزت ملنی چاہے انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج بہت خوشی ہوئی ہے پاکستانی کمیونٹی کا جدہ میں اتفاق واتحاد دیکھ کر جس پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ سب نے مجھے عزت دئ ۔عشائیہ میں شریک شرکاء نے شہیر سیالوی کو عمرہ اور روضہ رسول کی زیارت کرنے پر مبارکباد دی اور پارٹی اور سیاسی نظریات سے متعلق مشورے دئیے ۔تقریب کے اختتام پر چوہدری عباس نے عشائیہ میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں