5 فروری 2022 کی شام لندن میں گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک پروگرام کی میزبانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 233

5 فروری 2022 کی شام لندن میں گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک پروگرام کی میزبانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

نمائندہ خصوصی(کامران سلہری، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام 5 فروری کی شام کو ہوگا- ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری 2022 کی شام لندن میں گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے ایک پروگرام کی میزبانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں برطانوی، پاکستانی وکشمیری سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کمیونٹی رہنما شرکت کریں گے تاکہ مقبوضہ انڈین کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرسکیں جو آزادی کی جدوجہد میں اپنے بہت سے نو عمر اور معمر حریت پسند وں کھو چکے ہیں۔ ان لوگوں نے دنیا کے نقشے پر اپنی ایک الگ اور بہتر شناخت کے لیے اپنی آواز کو بلند کرتے ہوئے یا اپنے گھروں کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں