بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نارکوٹکس یونٹ کی سپیشل ٹیم نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گیارہ قمار بازوں کو حراست میں لے لیا.
گرفتار قمار بازوں میں عمر شعبان، عنصر، شہزاد، فیاض و دیگر شامل ہیں.
جوئے پے لگی ہوئی رقم موبائل فونز اور قمار بازی کے دیگر آلات قبضے میں لے کر حوالات میں بند کر دیا.
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ، مزید قانونی کارروائی کا آغاز دیا ڈی ایس پی نارکوٹکس مظہر اقبال ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے سماج دشمن عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں.