پاکستان مسلم لیگ ن جدہ باڈی کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابقہ وزیر اعظم سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی 150

پاکستان مسلم لیگ ن جدہ باڈی کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابقہ وزیر اعظم سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدے دارن اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سرپرستی اعلیٰ مسلم لیگ ن سعودی عرب معسود احمد پوری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی عہدے دارن نور محمد آرئیں، چوہدری فاروق انجم ،چوہدری ثقلین گجر ،میاں رضوان الحق ، عمر ، معسود پوری اور دیگر نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی اور سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قوم اور پارٹی خدمات بیان کی تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مغفرت اور بلند درجات اور میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی اور سب نے ملکر قائد ملت محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں