On behalf of Malik Rashid Parvez Awan 210

سعودی عرب کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے جدہ سے آئے ہوئے سینئیر صحافی سید مسرت خلیل کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے جدہ سے آئے ہوئے سینئیر صحافی سید مسرت خلیل کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں اور کمیونٹی آکابرین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیئر صحافی سید مسرت خلیل نے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے تمام صحافی دنیا بھر میں پاکستان کا “”سافٹ امیج”” دکھانے اور اوورسیز کمیونٹی کی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا نمایاں کردار نبھا رہے ہیں جو قابل تحسین ہے سید مسرت خلیل نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض/سعودی عرب اس وقت مثبت اور غیر جانبدار صحافت کا علمبردار ہے جس پر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام عہدیداران اور ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں سید مسرت خلیل نے خوبصورت عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر ملک راشد پرویز اعوان کا شکریہ ادا کیا تقریب کے میزبان ملک راشد پرویز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافی جہاں سفارتی امور اور کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرتے ہیں وہیں پاکستان کا نام اقوام عالم کے ساتھ جوڑ کر تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ملک راشد پرویز اعوان نے سید مسرت خلیل کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا صحافتی اور سماجی شخصیت زاہد شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جذبہ سے صحافی معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں سید مسرت خلیل اپنی قلم کے ذریعے جس جذبہ حب الوطنی کے ساتھ کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہے اس کو ہمیشہ سنہری لفظوں میں یاد رکھا جائے گا معروف سماجی اور دینی شخصیت ارشد تبسم نے کہا کہ ہر صحافی کو اپنے انداز فکر ، خبر نگاری اور تلفظ پرستی میں بہتری لانے کی کوشش کرنا ہوگی سعودی عرب میں سید مسرت خلیل اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہے جو قابل تعریف ہیں سید مسرت خلیل پاکستان کمیونٹی کا فخر اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے
تقریب سے ؛ رانا محمد اشرف ، عابد شمعون چاند ؛ راجہ نوید الرحمن ؛ ملک عرفان علی ؛ اور مکرم نصیر نے خطاب کرتے ہوئے سید مسرت خلیل کی بے لوث صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے دنیا صحافت کا عظیم باب قرار دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں