الریاض رپورٹ شاہین جاوید (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
16 اگست کو پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں جشن آزادی کی 77ویں سالگرہ کےحوالے سے ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام “”VIP ایونٹس”” کے ذیشان جاوید، عمیر شیخ، اور عادل شیخ اور ان کی کو ہوسٹ نمرہ نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن سے ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ ۔ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس پر مسرت موقع پر سفیرِ پاکستان احمد فاروق تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اور تمام مدعو مہمانوں کی موجودگی میں آپس میں گل مل گئے، انہوں نے 14 اگست کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وطن کی آزادی ہمارے لئے ایک عظیم نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، ہم سب کو اپنی اس آزادی کی قدر کریں چاہیے، انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم برسراقتدار اوورسیز پاکستانی اپنے گھر والوں کو اپنی ترسیل زر کو بینکوں کے ذریعے ہی ارسال کریں۔ اور پنڈی کے ذریعے سے مکمل طور پر اپنا بائیکاٹ رکھیں، اور اس سال ترسیل زر کے ذریعے اپنی رقوم بھیجنے کے ملکی فوائد پر بھی روشنی ڈالی اور قانونی طریقے سے ریمیٹینسز بھیجنے پر خصوصی تاکید بھی کی اس موقع ہر جشن سالگرہ کا کیک بھی تمام مہمانوں کی موجودگی میں کاٹا،
تقریب میں اس سال انٹرنیشنل اولمپکس گیمز میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے “”فخر پاکستان “” ارشد ندیم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ بچوں کی جانب سے رنگا رنگ اور انتہائی خوبصورت “”ٹیبلو پیش”” پیش کیے گئے، جبکہ رنگا رنگ اسٹالز، بچوں کے جھولے اور کھانے پینے کے مزیدار اسٹالز بھی موجود تھے۔
پاکستان سے آئے مشہور گلوکار، سلیم جاوید نے اپنی عمدہ گلوکاری کی پرفارمنس سے قومی نغموں سے شائقین کو محظوظ کیا۔ اس کے علاوہ مقامی گلوکاروں دانش خان، اور دیگر مقامی گلوکاروں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے سامعین کو خوب انجوائے کیا۔ فنکاروں کی عمدہ اور بہترین بہترین پرفارمنس رہی، جبکہ ناصر خان کی ڈھول کی تھاپ پر سامعین کو بھنگڑے اور ناچنے پر بھی مجبور کر دیا۔ مس رابیہ بنت طارق نے اپنے بچوں کے گروپ کے ساتھ مل کر شاندار ٹیبلو شو پیش کیا اور خوب خوب داد حاصل کی۔ اس طرح یہ یادگار جشن آزادی کا تہوار رات گئے تک اپنے اختتام تک۔پہنچا۔