Administration mobilized to control fertilizer crisis Assistant Commissioner Naeem Bashir visits cell point set up in Union Council across Tehsil 194

کہروڑپکا:کھاد بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ محترک ہو گئی اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے تحصیل بھر کی یونین کونسل میں قائم کیے گئے سیل پوائنٹ کا دورہ

(رپورٹ۔عمردراز جوٸیہ۔نماٸندہ خصوصی۔ کہروڑپکا لودھراں)

اسسٹنٹ نعیم بشیر نے اپنی نگرانی میں کسانوں کو کھاد تقسیم کروائی تفصیلات کے مطابق کھاد بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ محترک ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر اقبال اور ایگریکلچر آفیسر مہر راشد سہو کے ہمراہ یونین کونسل میں بنائے گئے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو اپنی نگرانی میں سیل پوائنٹ پر کھاد تقسیم کرائی جارہی ہےہر یونین کونسل کی سطح پر کھاد کے سیل پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں یونین کونسلز میں پوائنٹ قائم ہونے سے کسانوں کو لمبی قطاروں اور سفر سے نجات ملے گی آج کے دن یونین کونسل قادرپور،فریدآباد،علی پورکانجو،ڈکھنہ گھاڑو میں کھاد تقسیم کی جارہی ہےجس کسان کو کھاد کے حصول کے لیے مسئلہ ہو مجھے اطلاع کرےملک کو زرعی شعبے میں خودکفیل کرنے لیے کسانوں کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں