وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی جرمنی کے عہدیداران کی میونخ میں ملاقات۔ 221

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی جرمنی کے عہدیداران کی میونخ میں ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عالمی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چار روزہ دورے پر جرمنی کے شہر میونخ میں موجود ہیں جہاں کانفرنس کے آخری دن پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔جن میں جرمنی کے سینئر نائب صدر چوہدری یونس , انفارمیشن سیکرٹری فرید شاہ ،میڈیا سیل یورپ کے نسیم چیمہ جرمنی کے شہر بریمن BREMEN کے جنرل سیکریٹری اورنگزیب اور جرمنی میں قائم پاکستان اوورسز الائنس فورم کے نائب صدر چوہدری امتیاز احمد گجر شامل تھے۔ملاقات میں پیپلزپارٹی جرمنی کے سینئر نائب صدر چوہدری یونس نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اور خاص طور پر کشمیر کے مسائل پر بات چیت کی۔ باقی ذمہ داران نے پیپلزپارٹی جرمنی اوورسیز کی تنظیم نو پر گفتگو کی ۔پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے نائب صدر چوہدری امتیاز احمد گوجر نے اپنی تنظیم کی کارکردگی کے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورے سے متعلق بتایا۔ملاقات کے وقت جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور انفارمیشن کونسلر حنا ملک بھی موجود تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں