Officials have been informing the authorities 122

حکام بالا کو عرصہ داراز سے آگاہ کر رہے ہیں کہ مزکورہ بند دریا کے کٹاؤ کے باعث مسلسل ختم ہو رہا ہے

رپورٹ : حاجی محمد ناصر قادری (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جیسا کے حکام بالا کو عرصہ داراز سے آگاہ کر رہے ہیں کہ مزکورہ بند دریا کے کٹاؤ کے باعث مسلسل ختم ہو رہا ہے آج مورخہ 14 سپتمبر 2023 کو دریا کے پانی میں اضافہ ھوا تو بند کا تقریباً 80 فیصد حصہ دریا برد ہوگیا ۔ اور بند کی حالت انتہائی خطر ناک ھو گئی اور اب بند کسی بھی وقت ٹوٹ جائیگا۔ ہم نے مورخہ 31 جولائی کو وفد کی صورت میں DC سیالکوٹ سے ملاقات کرکے انھیں اگاہ کیا تھا اور 3 اگست کو محکمہ نہر کی ایکسپرٹ کمیٹی نے بند کے سامنے پتھر کے 5 عدد پشتے بنانے کی منظور ی دی تھی لیکن تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ھوا
اہل علاقہ ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب چیئرمین PDMA, ڈی جی رینجرز پنجاب، سیکرٹری وچیف انجنئیر محکمہ نہر اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے استدعا کرتے ہیں کہ بند پر بلا تاخیز پتھر کے پشتے لگائے جائیں تاکہ دس عدد دیہات کی آبادی ،مکانات ،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور رینجرز کی متعدد پوسٹوں کو بچایا جاسکے۔ مورخہ 14 سپتمبر 2023
پتوال چپڑاڑ اہل علاقہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں