نوشین کلچرل آرٹ سینٹر کی جانب سے جدہ میں ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکے گیتوں پر مشتمل موسیقی کے پروگرام منعقد ہوا 183

نوشین کلچرل آرٹ سینٹر کی جانب سے جدہ میں ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکے گیتوں پر مشتمل موسیقی کے پروگرام منعقد ہوا

سعودی عرب : مریم شاہد ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جس میں پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملکہ ترنم نورجہاں خراج عقیدت پیش کیا.
تقریب میں مقامی گلوکاروں نے ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے گا کر خوب سماں باندھا جن کو حاضرین نے خوب سراہا خواتین میڈیم نورجہاں کی طرز پر لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں اس موقعہ پر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے اور میڈیم نورجہاں کا موسیقی کی دنیا کا بڑا نام تھیں جنھوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور ہمیشہ پاکستان میں موسیقی کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں،رنگا رنگ پروگرام میں عشائیہ کے علاوہ پان اور پھوں کے گجرے پیش کئے گئے,نوشین وسیم نے سعودی عرب میں کوکنگ مقابلے میں تیسرا انعام حاصل کرنے والی پاکستانی شیف حنا شعیب کو مبارک باد پیش کی.
اس موقع پر پاکستان کے سیلاب کے حوالے فلم دکھائ گئ نوشین وسیم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے مہمانوں سے درخواست کی کہ جتنا سامان پاکستان بھیج سکتے ہیں سیلاب ذدگان کی مدد کیلئے اس موقع پر ٹک ٹاک کارگو نے امدادی سامان پاکستا مفت بھیجنے کا اعلان کیا ۔پاکستان جرنلسٹ فورم نے نوشین آرٹ کلچرل کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں