بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبا پی این پی نیوز ایچ ڈی، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی نور فاطمہ کے والدین کے گھر آمد
کمسن نور فاطمہ ولدمحبوب اعوان ڈوگر چوک بیگم نزد سعید پان والا سے لاپتہ ہو گئی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے بچی کے لاپتہ ہو نے کامقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے اغواء کاروں نے بچی کے والدین سے تاوان کی2کروڑ روپے رقم کا مطالبہ کیا جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے وقوعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کر کے بچی کی بحفاظت بازیابی کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیموں نے کرائم آرگنائزڈ سیل،آئی ٹی ایکسپرٹ،ہومین رائٹس انٹیلی جنس و دیگرپروفیشنل نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لا تے ہو ئے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہو ئے ایک مشکوک (عالم نامی ملزم) کو ٹریس کیا ملزم عالم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میں نے اپنے دو کس ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر نور فاطمہ کے اغوا برائے تاوان کا منصوبہ بنایا اور یاسین کی کم سن بھانجی نور فاطمہ کو اغواء کیا ۔جو کہ ملزم عالم کے انکشاف پرشیخوپورہ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیموں نے تاوان کے لیے اغواء ہو نے والی کمسن بچی نور فاطمہ کو کاہنہ ضلع لاہور سے دن رات کی انتھک محنت اور اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرایا شیخوپورہ پولیس نے ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ کی سربراہی میں عمدہ کاکردگی اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو ناصرف ٹریس کیا بلکہ گرفتار کر کے ان کی چنگل سے اغواء کی گئی کم سن بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین تک پہنچایا شیخوپورہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تاوان کے لئے اغواء کی گئی بچی کو بازیاب کروانے پر بچی کے والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور شیخوپورہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلواکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.