عدم اعتماد کی تحریک کو لیکر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یکجہتی کی تقریب 211

عدم اعتماد کی تحریک کو لیکر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یکجہتی کی تقریب

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے بجری اڈا  راوی روڈ لاہور مین تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق ٹاون ناظم طارق ثناء باجوہ ،پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری زبیر خان نیازی ،شیخ امتیاز، حلقہ 150کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد اصغر گجر نے خصوصی شرکت کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے پہنچنے  پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے بھرپور استقبال کیا تفصیلات کے مطابق بجری اڈا راوی روڈ لاہور میں عدم اعتماد کی تحریک کو لیکر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی صوبائی وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو کوئی لیڈر ملا ہے تو وہ عمران خان ہے اس مشکل وقت میں  جبر کے موسم کو بدل کر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے میں امید کرتی ہوں حلقہ 125کی عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی کھڑی ہوگی طارق ثناء باجوہ،شیخ امتیاز ،زبیر خان نیازی ،چوہدری غفور پپو،چوہدری اصغر گجر اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری کو بچانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے یہ وقت پاکستان کی بقا کا وقت ہے لہذا پی ٹی آئی کے ٹائیگرز 23 مارچ کو نکلیں اور کپتان کا ساتھ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں