No one is allowed to defame the army or its officers. Army's response to Imran Khan's accusation 187

کسی کو بھی فوج یا افسران کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں فوج کا عمران خان کے الزام پر جواب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزام پر پاک فوج کا سنجیدہ رد عمل سامنے آگی.
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ادارے اور ایک مخصوص سینیئر آرمی افسر پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول اور بلا جواز ہیں.
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قوائد ضوابط پر فخر کرتی ہے اور اس میں کسی یونیفارمڈ اہلکار کی جانب سے کسی ممکنہ غیر قانونی اقدام پر اندرونی احتساب کا ایک مؤثر نظام موجود ہے.
اس میں کہا گیا ہے کہ رینک اینڈ فائنل پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر ادارہ ہر صورت میں افسران اور فوجیوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔ ’کسی کو بھی ادارے یا فوجی افسران کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
فوج نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ادارے پر بے بنیاد الزامات سے اسے بدنام کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا.
آئی ایس پی آر کے مطابق ’مفاد پرستوں کے فضول الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغ دار کیا جا رہا ہے۔ حکومت ادارے اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں