سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سوشل میڈیا پر ایک لیٹر گردش کر رہا ہے جس کے مطابق حکومت نے معاشی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ، معاملے پر وفاقی حکومت کا رد عمل بھی آگیا.
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی معاشی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی ، فنانشل ایمرجنسی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں.
اپنے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے فنانشل ایمرجنسی سےمتعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط جعلی ہے ۔ یہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے.
خیال رہے کہ اس سے قبل آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ، پاکستان پریس کلب نہیں جائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام پورا کر لیں گے مگر اپنے عوام کویرغمال نہیں بننے دیا جائے گا، جس حد تک ممکن ہوا حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی.