سلمان خان کی 56 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نئی نویلی دلہن کترینہ کیف نے خصوصی پیغام جاری کر دیا  244

سلمان خان کی 56 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نئی نویلی دلہن کترینہ کیف نے خصوصی پیغام جاری کر دیا 

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر نئی شادی شدہ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے دوست کیلئے سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں دبنگ خان کی فوٹو کے ساتھ پیغام درج ہے کہ ’’ آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، محبت کی روشنی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے ‘‘۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تقریب میں سلمان خان شریک نہیں ہوئے لیکن وہ اپنی دوست کو تحفہ دینا نہیں بھولے ، بھارتی میڈیا میں افواہیں سر گرم رہیں کہ سلمان نے کترینہ کو شادی پر تین کروڑ مالیت کی گاڑی رینج روور تحفے میں دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں