Newly elected President of PTI Abu Dhabi 256

نو منتخب صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو کی سفیر پاکستان افضال محمود سے پاکستان ایمبیسی میں ملاقات۔ ملک شاہد بھی انکے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔

دبئی نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
محمد ثقلین مہرو نے سفیر پاکستان افضال محمود کو پھولوں کا گلدستہ پیش گیا جس پر سفیر محترم نے شکریہ ادا کیا۔
محمد ثقلین مہرو نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ ایمبیسی کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لیے ہر وقت کھولے ہیں۔ وہ بذات خود شکایت سننے کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری شروع کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل براہ راست سن سکیں اور اپنی خدمات میں بہتری لا سکیں۔ افضال محمود نے کہا کہ میرا پیغام ہر کسی تک پہنچائیں کہ بغیر کسی سفارش کے آپ پاکستان ایمبیسی آئیں، یہاں موجود عملہ آپ کے جائز اور قانونی مسائل کو حل کرنے کے لیے موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں