Punjab Chief Minister Usman Bazdar 234

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے عمران خان کے خواب کو تعبیر ملی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

(رپورٹ :عالم خان مہمند ،نماٸندہ خصوصی ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ “نیا پاکستان قومی صحت کارڈ” کے ذریعے ہمیں عوام کی خدمت کی توفیق دی ہے، “نیا پاکستان قومی صحت کارڈ” کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے خواب کو تعبیر ملی ہے۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان کی قیادت میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء خیبرپختونخوا سے شروع ہوا اور یہ سفر ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور لاہور ڈویژن سے ہوتا ہوا آج راولپنڈی ڈویژن تک پہنچا ہے.
وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہناتھاکہ ہیلتھ کارڈ سے راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 30لاکھ خاندان مفت علاج کرا سکیں گے، راولپنڈی،جہلم،اٹک اورچکوال کے اضلاع کے شہری 10 لاکھ روپے سالانہ پینل پر موجود 56 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر پنجاب حکومت 400 ارب روپے خرچ کر ے گی، مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر خاندان کو ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی، پنجاب کے 36 اضلاع کے 11 کروڑ عوام اس تاریخ ساز پروگرام سے مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب سمیت پورا پاکستان ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ کی سہولت سے مستفید ہوگا، عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولتیں فراہم کرنا ریاست مدینہ کی جانب سے ایک اہم قدم ہے، ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق بھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور بھی ہے.
عثمان بزدار نے کہا کہ معیاری ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت کی شعبہ صحت سے متعلقہ ٹیم نے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے، انشاء اللہ ہم پنجاب کو صحت کے حوالے سے ماڈل صوبہ بنائیں گے، پنجاب میں 23 نئے ہسپتال بن رہے ہیں اور متعدد ہیلتھ فسلیٹیز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، سابق حکومت کے مقابلے میں ہماری حکومت نے شعبہ صحت کے بجٹ میں 200 گنا اضافہ کیا ہے اور دور دراز علاقوں میں 8 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں، ساڑھے 3 برس میں 158 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ہے اور 78 نئی ہیلتھ فسلیٹیز بنائی گئی ہیں، وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم عمران خان کا صحت کی معیاری سہولتوں کی عام آدمی تک رسائی کا خواب پورا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں