New feature introduced for WhatsApp application 181

واٹس ایپ ایپلیکیشن کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
واٹس ایپ ایپلیکیشن بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپس کے ایڈمن کیلئے متعارف کرایا گیا ہے،جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے. رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورڑن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے.جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا.خیال رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس پر کام شروع ہوچکا ہے تاہم اب ایپ نے فیچر متعارف کرادیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں