new Chief Justice Qazi Faiz Isa took the oath of office, the President took the oath 141

نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت نے حلف لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نےان سے حلف لیا ، وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی.
تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق چیف جسٹس صاحبان، ججز اور ممتاز وکلا بھی موجود تھے۔ قاضی فائز عیسٰی نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے تھے، 2019 میں صدارتی ریفرنس کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں تین سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا.
جسٹس فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع کے بعد اپریل سے معمول کے بینچز میں بیٹھنے سے معذرت بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں