سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے الخبر میں نیٹ ورکنگ ظہرانے کا اہتمام 220

سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے الخبر میں نیٹ ورکنگ ظہرانے کا اہتمام

سعودی عرب الخبررپورٹ۔جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی نے ۱۲ جولائی ۲۰۲۴ کو الخبر میں نیٹ ورکنگ ظہرانے کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی۔ فیصل غوری کی سربراہی میں کمیونٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے یاور حسین حمیدی ، محمد ذیشان ، وسیم احمد ، حمید اللہ خان ، محمد توصیف الریاض سے اور احسن سید الخبر سے شریک رہے۔

حمید اللہ خان نے آنے والے دنوں میں الریاض کے نیٹ ورکنگ ایونٹ کی بریفنگ بھی دی۔ محمد ذیشان نے شرکاء کو کمیونٹی کے جاب سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ محمد توصیف نے ممبر انگیجمنٹ کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ وسیم احمد نے کمیونٹی کے فنانس کی رپورٹ پیش کی جبکہ یاور حسین حمیدی نے کمیونٹی کے لیے عربی زبان سیکھانے کے سیشن پر بات کی۔
احسن سید نے الخبر کے لیے مستقبل قریب کے مختلف ایونٹس کی بابت آگاہی دی۔ اس تقریب میں نیٹ ورکنگ ایکٹیویٹیز بھی ہوئیں، جس کی بناء پر شرکاء نے ایک دوسرے کو جانا اور ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ایسٹرن صوبے کی طرف سے اس نیٹ ورکنگ تقریب کو پذیرائی بھی ملی۔
واضح رہے کہ SPPC اپنے ممبران کے لیے پروفیشنل اور پرسنل ڈیولپمنٹ پر کافی ویبینار بھی کروا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں