NEPRA again dropped electricity on people 186

نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بجلی ایک بار پھر 1.81 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی.
نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،جون میں پانی اور کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ،نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ جون میں چائنہ پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے،درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی.
حکام نے کہاکہ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی ، جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ70 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں