Prime Minister Shehbaz Sharif 206

نوازشریف بہت جلد لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔
فیملی ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں