National Assembly Nosheen Iftikhar 169

مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

لیگی عہدیداران و پارٹی کارکنان نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔

عشائیہ کی صدرات چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی مسلم لیگ ن معسود احمد پوری، چوہدری اکرم گجر اور دیگر نے نوشین افتخار کو عمرہ اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انکی پارٹی اور حلقے میں خدمات کی تعریف کی اور والد محترم (مرحوم )سید افتخار شاہ کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کی جس پو نوشین افتخار نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے میرے لیے سیاست میں آنا مشکل ضرور تھا لیکن الحمد للہ اس چیلنج کو قبول کیا حلقے کی عوام اور پارٹی کے لیے اس وقت ملک پاکستان میں مشکل وقت ضرور ہے مالی لحاظ سے لیکن الحمدللہ ہمارے وزیراعظم اور وزراء رات دن محنت کر رہے مسلم لیگ ن کو ہمشہ براہان اور مشکل وقت میں حکومت ملی ہے لیکن الحمدللہ پاکستان میں اچھا وقت آنے والا ہے آپ سکی عزت افزائی پر میں مشکور ہوں تقریب سے دیگر پارٹی عہدے دران سینئر نائب نور محمد آرائیں,نائب صدر فاروق انجم ،چیئرمین جدہ باڈی میاں رضوان الحق سیکرٹری اطلاعات احسان الہی گجر، عمر معسود پوری، چوہدری شہباز ،چوہدری نوازاور دیگر نے بھی خطاب کیا اور افتخار نوشین کو عمرہ اور عید کی مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں